حیدرآباد۔16۔دسمبر (اعتماد نیوز) آج قانون ساز کونسل میں قانون ساز کونسل کے چیرمن چکرا پانی نے تلنگانہ بل کو پیش کیا۔جس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تلگو دیشم ارکان قانون ساز اور ٹی آر ایس کے ارکان قانون ساز کے درمیان غیر معمولی جھڑپیں ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق تلگو دیشم کے رکن قانون ساز ستیش ریڈی نے بل کے نقل کو پاڑنے لگے جس پر ٹی آر ایس رکن قانون ساز سوامی گوڑ نے روکنے کی کوشش کی جس پر درمیان نے پولیس نے ان دونوں کو روکنے کی کوشش کی تاہم انہوں نے ستیش ریڈی کو دھکا دینے کی وجہ سے دوسری طرف تلگو دیشم کے رکن قانون ساز سنا پنینی راجکماری نیچے گر گئے۔ تقریبا ایک گھنٹے سے دونوں علاقوں کے ارکان کے درمیان جھڑپیں جاری تھیں ۔دوسری جانب وائی ایس آر کانگریس کے ارکان
اسمبلی نے تلنگانہ بل کے نقول کو جلا دیا جس پر مشتعل تلنگانہ کانگریس ارکان اسمبلی نے انہیں روکنے کی کوشش کی ۔ وائی ایس آر کانگریس کے ارکان نے الزام لگایا کہ ان پر کانگریس کے ارکلان نے حملہ بھی کیا جنکے ساتھ چند میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے۔ انہوں نے سوال کیا متحدہ ریاست میں ہی جب سیما آندھرا کے ارکان کے ساتھ یہ رویہ کیا جائے تو ریاست کی تقسیم کے بعد تلنگانہ کے ارکان کیا رویہ ہوگا۔ اور سیما آندھرا کے عوام کا حیدرآباد میں کیا مستقبل ہوگا۔جس پر انہوں نے اسپیکر اسمبلی این منوہر کو تلنگانہ کے کانگریس اور ٹی آر ایس کے ارکان کے خلاف شکایت بھی کیا۔ جس پر کاروائی کرتے ہوئے اسپیکر نے پولیس عہدیداروں سے بات چیت کی۔ چنانچہ پولیس نے ویڈیو فوٹیج کی بنیاد پر بہت جلد کاروائی کرنے کا تیقن دیا۔